جمعرات کو کوئٹہ میں ایک پولیس گاڑی کے قریب بم دھماکے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
یہ دھماکہ کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر واقع بڑیچ مارکیٹ کے قریب ہوا۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق بم ایک موٹرسائیکل میں نصب کر کے سڑک کے کنارے لگایا گیا تھا۔
سول اسپتال کے زرائع کے مطابق 2 لاشیں اور 21 زخمیوں کو ٹراما سینٹر لایا گیا ہے۔زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہونے کے اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
خیال رہے کہ کل گوادر کے علاقے کلمت میں نامعلوم مسلح افراد نے بس میں سوار مسافروں کا اتار کر ان پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔