بھارت سے تجارتی بندش کے باوجود درآمدات میں مسلسل اضافہ

| شائع شدہ |09:17

رواں سال پاکستان میں بھارت سے درآمدات میں اضافہ ہونے کی اطلاعات شامل آئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں چار دفعہ اضافہ ہوا ہے۔

وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق بھارت کے ساتھ تجارت معطل ہونے کے باوجود بھارت سے درآمدات بڑھ گئیں ہیں۔ خبر کے مطابق گزشتہ ماہ میں بھارت سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔

وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق  فروری 2025 میں پاکستان کا بھارت سے درآمدات کا حجم 2 کروڑ 68 لاکھ ڈالرز رہا،گزشتہ سال اسی مدت میں بھارت سے درآمدات 20 ملین ڈالرز سے کچھ زیادہ تھیں۔ جبکہ  رواں مالی سال اگست اور ستمبر کے مہینوں میں پاکستان کا بھارت سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں اضافہ ہوا تھا۔

یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے اگست 2019 میں بھارت کے ساتھ تجارت معطل کردی تھی۔ تاہم، بعدازاں پاکستان نے بھارت کے ساتھ تجارت میں نرمی کی تھی۔

حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ صرف زندگی بچانے والی ادویات کی تجارت کرنے کی اجازت دی تھی۔ تاہم برآمدت میں اضافہ غیر متوقع طور پر سامنے آیا ہے۔

یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا ہے جب حکومت معیشت کو مستحکم کرنے کی اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ افراط زر کی سطح 2015 کے بعد سے اپنی کم ترین سطح پر آ گئی ہے جس کی وجہ سے شرح سود میں کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان نے حال ہی میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ ایک بیل آؤٹ پروگرام کی دوسری قسط حاصل کرنے پر اتفاق کر لیا ہے نیز موسمیاتی تبدیلیوں کی کوششوں کے لیے ایک اور 1.3 بلین ڈالر کا قرضہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں