ضلع کرم میں امن کی بحالی کے لیے اعلی سطح کا گرینڈ جرگہ جاری

ہفتہ کے روز ضلع کرم میں کمشنر کوہاٹ سید متسیم بلا کے زیر صدارت امن وامان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک گرینڈ جرگہ منعقد کیا گیا۔ یہ جرگہ لوئر کرم میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن کے بعد بلایا گیا-


جرگہ کے مشران ہفتہ کی صبح ہی پہنچنا شروع ہو گئے تھے، جرگہ تمام فریقین کے نمائندگی کی شرکت یقینی بنانے کے بعد منعقد ہوا ۔


مشران پرامید تھے کہ تمام متعلقہ فریقین کے تحفظات کو حل کیا جائے گا- علاقے میں امن اور استحکام کو قائم کرنے کے لیے مستقل حل کو یقینی بنایا جائے گا۔
ضلع کرم تقریباً پچھلے چار ماہ سے شیعہ اور سنی
قبائل کے درمیان پرتشدد تنازعے کی لپیٹ میں ہے۔

حکومت نے جنوری 2025 کے آغاز میں ایک گرینڈ جرگے کے ذریعے امن معاہدہ  طے کیا لیکن ایک ماہ سے بھی کم وقت میں اس فیصلے کے کئی خلاف ورزیاں ہو چکی ہیں جس کے بعد کلیئرنس آپریشن شروع کیا ۔


پہلا واقعہ کرم کےبگن علاقے میں ہوا جہاں ڈسٹرکٹ کمشنر اور دیگر پانچ افراد پر فائرنگ کی گئی  جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔
ان واقعات کے بعد حکومت نے لوئر کرم کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے ایک تلاشی اور کلیئرنس آپریشن شروع کیا تاکہ امن کو دوبارہ خراب نہ کیا جا سکے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، تین روزہ آپریشن میں علاقے سے بڑی تعداد میں ہتھیار ضبط کیے گئے۔ تاہم اس آپریشن کے نتیجے میں درجنوں خاندانوں کو بے گھر ہونا پڑا۔
عارضی آپریشن کے بعد پاراچنار اور آس پاس کے علاقوں میں ضروری امداد کی فراہمی دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ حکومت پرامید ہے کہ جاری گرینڈ جرگے کے ذریعے علاقے کے امن و سلامتی کا مستقل حل نکالا جا سکے گا۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں