دردناک ٹریفک حادثہ: ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ کے مقام داناسر میں ایک انتہائی خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔ یہ افسوسناک واقعہ مزدا گاڑی کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ مقامی زرائع کے مطابق گاڑی میں سوار تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور بلوچستان کے علاقے خانوزئی سے ڈیرہ اسماعیل خان کی طرف آ رہے تھے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق، اس دلخراش حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین، بچے اور ایک مرد شامل ہیں۔ حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 اس حادثے نے پورے علاقے میں سوگ کی فضا پیدا کر دی ہے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں