بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں سیکیورٹی فورسز کی ناکے پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ سنگانی سر کے علاقے میں پیش آیا ہے۔
ایف سی ساؤتھ کے مطابق، حملہ آوروں کا تعلق دہشت گرد تنظیم "فتنہ الہندوستان” سے تھا۔ حملہ کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری جوابی فائرنگ کی، لیکن حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے تمام 8 افراد کا تعلق سندھ اور بلوچستان سے ہے۔ زخمیوں میں سانگھڑ (سندھ)، مستونگ، نال، صلالہ بازار اور سنگانی سر تربت کے رہائشی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر ایف سی اسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔