پیر کے روز ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن خیبر کے علاقے باغ میں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں سیکیورٹی فورسز کے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں موجود کسی بھی دیگر دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سنٹایئزیشن آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کو ملک سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
پاکستان نے 2024 میں تقریباً 60,000 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جس میں 925 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ سال 2024 پچھلی دہائی میں دہشت گردی سے سب سے زیادہ ہلاکتوں والا سال رہا ہے جس میں 1,600 سے زائد اموات ہوئیں۔