پاک فوج کا درابن میں آپریشن، 13 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے 24 ستمبر 2025 کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ یہ کارروائی کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی

۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن کے دوران، فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مؤثر طریقے سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ 13 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد اس علاقے میں متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے، جن میں دسمبر 2023 میں درابن میں ہونے والا خودکش حملہ، سرکاری اہلکاروں اور بے گناہ شہریوں کا اغوا اور ٹارگٹ کلنگ شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کسی بھی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں