طورخم سرحد کے ذریعے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

| شائع شدہ |17:57

خیبر ضلع کے طورخم بارڈر کراسنگ کے ذریعے افغان پناہ گزینوں کی رضاکارانہ وطن واپسی کا عمل تسلسل سے جاری ہے۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق، گزشتہ روز مختلف دستاویزات رکھنے والے بڑی تعداد میں افغان شہری افغانستان واپس جا چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 24 اگست کو 2419 پی او آر کارڈ  اور 123 افغان سٹیزن کارڈز رکھںے والے افغان شہری رضاکارانہ طور پر وطن واپس لوٹے ہیں جبکہ بغیر سفری دستاویزات کے 672 افغان شہریوں کو ملک بدر کیا گیا۔

یکم اگست سے 24 اگست تک کے اعداد و شمار کے مطابق، پی او آر کارڈ رکھنے والے کل 15382 افغان شہری افغانستان واپس جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ، مجموعی طور پر 45,401 اے سی سی کارڈ کے حامل افغان شہری بھی اپنے وطن لوٹ چکے ہیں۔

یہ تازہ ترین اعداد و شمار طورخم سرحد کے ذریعے جاری رضاکارانہ واپسی اور ملک بدری کے عمل کی عکاسی کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں