ژوب میں ہلاک ہونے والے 53 افغان شہریوں کی لاشیں پاکستان نےواپس کر دیں

| شائع شدہ |14:17

اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں پاکستان اور افغانستان کے حکام کے درمیان ایک پندرہ رکنی جرگہ ہوا، جس میں افغانستان سے تین سرکردہ شخصیات بھی شامل تھیں۔ اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک دی خراسان ڈائری کے خبر کے مطابق، افغان حکام نے مقامی جرگے کی مدد سے پاکستان میں ہونے والے آپریشنز، بالخصوص بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں ہلاک ہونے والے افغان شہریوں کی لاشوں کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔
دی خراسان ڈائری کو جرگے میں موجود تین پاکستانی ذرائع نے بتایا کہ افغانستان سے آئے ہوئے جرگے کو 53 لاشیں حوالے کر دیئے گئیں ہیں ۔ خراسان ڈائری کو ایک باخبر ذریعے نے تصدیق کی کہ یہ جرگہ گاؤں حصار کلے میں منعقد ہوا۔ خبر کے مطابق حوالے کی جانے والی لاشوں کی فہرست سے پتہ چلتا ہے کہ ان میں سے بیشتر کا تعلق مشرقی اور جنوبی افغانستان کے اضلاع سے تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا 9 اگست کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ژوب کے علاقے سمبازہ میں 7 اور 8 اگست 2025 کو کامیاب کارروائی کے بعد سکیورٹی فورسز نے 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب کو پاک افغان سرحد کے قریب مزید آپریشنز کیے۔ اس کاروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 14 مزید دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ اس طرح دو روز کی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے کل دہشت گردوں کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں