بنوں: پاکستان آرمی ڈویژنل انتظامیہ اور علاقائی عمائدین کے درمیان جرگہ

بنوں میں قیام امن ،سیکورٹی صورتحال اور شہریوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔

بنوں کینٹ جرگہ ہال میں منعقدہ جرگے سے 116 بریگیڈ کمانڈر بریگیڈیئر نوید احمد ،کمشنر بنوں ڈویژن محمد علی شاہ ،ڈپٹی کمشنر بنو ں محمد فہیم خان ،اے ڈی آرممبر حاجی نادر خان ،حمود الرحمن ایڈوکیٹ ،ملک رضاء خان ،ملک نافد خان ،ملک قاسم خان ،مولانا اعزاز اللہ حقانی ،مولانا عین اللہ خان ،حاجی فلک نیاز خان ، مولانا طیب شاہ بخاری ،میڈم وحیدہ ظفر اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے نمائندگان سمیت مختلف تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے علاقائی عمائدین نے شرکت کی ۔

اس موقع پر عمائدین نے اپنے علاقائی مسائل حکام کے سامنے رکھے جن میں بیشتر مسائل کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے جبکہ دیگر کے حل کے لیے کمیٹیاں بنانے پر زور دیا گیا۔

جرگے میں جناج فیملی پارک کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔جس پر کمشنر بنوں ڈویژن محمد علی شاہ نے علماء کرام پر زور دیا کہ وہ مل کر جناج فیملی پارک کے حوالے سے اپنی تجاویز تیار کریں ۔جن پر علماء کرام متفق ہو گئے۔

عمائدین نے پاک فوج اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کا عزم کیا ۔پروگرام کے اختتام پر ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔اور افواج پاکستان کے قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں