طورخم بارڈر بندش پر منگل کے روز بیٹھک کا امکان، آمدورفت تیسرے روز بند

پاک افغان بارڈرطورخم سرحد پر سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر آج تیسرے دن بھی ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔ جمعہ کے روز سیکیورٹی ہائی الرٹ پر بارڈر کو بند کر دیا گیا تھا۔

بارڈر کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے افغان کمشنر عبدالجبار حکمت نے بتایا ہے کہ  پاکستان اور افغانستان کے حکام منگل کے روز مذاکرات کرینگے جس میں ممکنہ طور پر بندش کا حل نکالا جائے گا۔ تاہم پاکستان کی جانب سے اس بات کی کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

 جمعہ کے روز افغان فورسز نے متنازع حدود میں تعمیراتی کام کا آغاذ کر دیا تھا، جس کے باعث طورخم بارڈر پیدل آمدورفت و تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں