ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں سات دہشت گرد ہلاک

اتوار کے روز خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ایک بیان کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں انٹیلیجنس رپورٹس کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا۔ اس آپریشن میں دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے پر کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی مڈی میں دہشت گردوں کے ساتھ ایک جھڑپ  بھی ہوئی جس میں مزید تین دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ ہلاک شدہ خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوئے جو علاقے میں متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں استعمال ہو چکے تھے۔

آئی ایس پی آر نے  علاقے میں کوئی دہشت گرد باقی نہ چھوڑنے کی غرض سے سنٹایئزیشن آپریشن بھی کیے ۔

سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ سال پورے ملک میں 60 ہزار کے قریب آپریشنز کیے تھے جن کے نتیجے میں 925 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں