سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف کی آرمی چیف سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر زور

سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف (سی جی ایس) جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال جرات سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور سٹریٹیجک فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

دفاعی تعاون پر زور

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ انہوں نے دفاعی تعاون، سلامتی کی کوششوں اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا جو کہ گہرے دوطرفہ تعلقات کے ستون ہیں۔

پاکستان کے تعاون کی تعریف

آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے سعودی مسلح افواج کے ساتھ متعدد شعبوں میں پاکستان کے تعاون کو سراہا اور تعاون کے مضبوط بندھن کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جی ایچ کیو پہنچنے پر جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں