سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑی اور نہایت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک اور 5 کو شدید زخمی کر دیا۔ یہ کارروائی جمعے کے روز خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے نہایت عسکری مہارت اور تیزی کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو فرار ہونے یا کوئی جوابی کارروائی کرنے کا بالکل بھی موقع نہ مل سکا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے تاکہ علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔