وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ: تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دینے کی متفقہ منظوری

وفاقی کابینہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم تنظیم قرار دینے کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ ملک بھر میں تنظیم کی پرتشدد اور انتشار پھیلانے والی کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ کے بعد کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 2016 سے قائم اس تنظیم نے ملک میں شر انگیزی کو فروغ دیا، جس کے نتیجے میں ملک کے مختلف حصوں میں پرتشدد واقعات رونما ہوئے ہیں۔

کابینہ کے اجلاس کو حکومت پنجاب کی جانب سے بھی تنظیم کی سرگرمیوں سے متعلق سفارشات پیش کی گئیں۔

بریفنگ اور حکومت پنجاب کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد وفاقی کابینہ متفقہ طور پر اس نتیجے پر پہنچی کہ ٹی ایل پی دہشت گردی اور پرتشدد کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔ کابینہ نے ملک میں امن و امان اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تنظیم کو کالعدم قرار دینے کی حتمی منظوری دے دی۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں