بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد کی جانب سے پولیو ٹیم پر حملے میں دو لیویز اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز پولیو ٹیم مستونگ کے علاقے کلی تیری میں تھی جب وہ نامعلوم افراد کے حملے کی زد میں آ گئی۔ فائرنگ سے ایک لیویز اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک اور شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی اہلکار کو شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کر دی ہے۔
یہ حملہ ملک بھر میں جاری سات روزہ پولیو ویکسینیشن مہم کے دوران ہوا ہے۔ ملک میں رواں سال میں پہلے ہی وائرس کے چھ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔
پاکستان اور افغانستان دنیا کے وہ واحد ممالک ہیں جہاں اس موذی مرض کا مکمل خاتمہ نہیں ہو سکا ہے۔ روایتی اور مذہبی عوامل کی وجہ سے ویکسین سے ہچکچاہٹ کے علاوہ سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے بھی ویکسینیشن مہمیں اکثر متاثر ہو چکی ہیں۔