بلوچستان: مستونگ سے 9 مزدور اغوا، سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن

بلوچستان کے ضلع مستونگ کی تحصیل دشت میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک زیر تعمیر عمارت پر کام کرنے والے نو مزدوروں کو اغوا کر لیا  ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والے یہ مزدور صوبہ پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں اور یہاں تعمیراتی کاموں کے سلسلے میں موجود تھے۔اس واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اغوا کاروں اور مزدوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مغوی مزدوروں کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ تاہم، خبر لکھے جانے تک کسی بھی گروہ یا تنظیم نے اس اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں