کوئٹہ میں دہشت گردوں کا سہولت کار پراسیکیوٹر 5 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

| شائع شدہ |16:52

کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم تنظیم کے ایک گرفتار کارندے، میر خان لہڑی، کو مزید تفتیش کے لیے 5 دن کے جسمانی ریمانڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے حوالے کر دیا ہے۔

میر خان لہڑی کو آج عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سی ٹی ڈی نے اس کا ریمانڈ طلب کیا تاکہ اس سے مزید تفتیش کی جا سکے۔عدالت نے سی ٹی ڈی کے استدعاء پر ملزم کو 5 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، گرفتار ملزم انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے قانون کی ڈگری کا حامل ہے اور وہ بلوچستان میں پراسیکیوٹر انسپکٹر کے طور پر کام کر رہا تھا۔

حکام کے مطابق، ریاستی تنخواہ حاصل کرنے کے باوجود، میر خان لہڑی دہشت گردوں کی سہولت کاری اور ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کالعدم تنظیم کے لیے سرگرم عمل تھا اور وہ پہلے سے گرفتار ملزم ڈاکٹر عثمان قاضی کا قریبی ساتھی ہے۔ سی ٹی ڈی اس سے مزید تفتیش کرے گی تاکہ اس کے نیٹ ورک کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں