افغانستان میں 2025 کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

افغانستان میں سال 2025 کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا ہے۔ مغربی صوبے بادغیس کے ضلع بالامرغاب میں ایک پانچ سالہ بچی میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ گذشتہ سال بھی اس ضلع میں ایک کیس سامنے آیا تھا۔

افغان طالبان نے پچھلے سال 16 صوبوں میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر چھ مہینے کے لیے پولیو ویکسینیشن کی گھر گھر مہم روک دی تھی۔ طالبان نے عوام سے کہا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو گھر کے قریب واقع مساجد میں پولیو کے قطرے پلائیں۔

پاکستان میں سال 2025 میں دو پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہو چکا ہے تاہم دو ممالک، پاکستان اور افغانستان، اب بھی پولیو وائرس کا شکار ہیں۔

سال 2024 میں پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس کے بلترتیب 74 اور 25 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ پولیو ویکسینیشن مہم کو درپیش مسائل میں مہذہبی پروپیگنڈہ اور دہشت گردی کا خطرہ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں