وزیراعظم شہباز شریف کا چینی خلائی کمپنی کے ساتھ تعاون میں دلچسپی کا اظہار

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے ساتھ خلائی ٹیکنالوجی میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

چینی خلائی ٹیکنالوجی فرم گلیکسی سپیس کے وفد سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے خلائی سیٹلائٹ، ٹیلی کمیونیکیشن اور سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے میں پاکستان کی گہری دلچسپی پر زور دیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اس ملاقات میں پاکستان کے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے کو ترجیح دینے کے عزم کو اجاگر کیا گیا اور چین کے ایک اہم شراکت دار کے طور پر کردار کو اجاگر کیا گیا۔ گلیکسی سپیس کے چیئرمین ژو منگ نے وزیراعظم کی دلچسپی کا مثبت جواب دیا، اور پاکستان کی خلائی صنعت میں سرمایہ کاری اور پاکستانی اداروں اور نجی ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

یہ تازہ ترین پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان موجود تعاون پر مبنی ہے۔ فروری میں وزیراعظم شریف نے پاکستانی خلابازوں کو چینی خلائی اسٹیش (سی ایس ایس) بھیجنے کے لیے ایک مشترکہ پاک-چین مشن کا اعلان کیا۔ اس ضمن میں دو پاکستانی خلاباز چین میں تربیت حاصل کریں گے جن میں سے ایک چینی خلائی اسٹشن پر کی جانے والی سائنسی تحقیق میں مہارت حاصل کرے گا۔ یہ مشن مستقبل میں لانچ کرنے کا منصوبہ ہے جو مختلف شعبوں میں جدید سائنسی تجربات پر مشتمل ہوگا۔

پاکستان میں سٹار لنک کو عارضی لائسنس ملنے کی حالیہ خبروں کے بعد ایک چینی کمپنی پاکستان کی انٹرنیٹ مارکیٹ میں داخل ہونے کے مواقع تلاش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں