دالبندین میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے علاقےدالبندین میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان سے وابسطہ کالعدم تنظیم کی ایک تشکیل کے خلاف ایک کامیاب کارروائی کی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گرد ایک پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے اور ان پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی جا رہی تھی۔ سیکیورٹی فورسز نے موزوں وقت کا انتظار کیا اور پھر ان کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی ذرائع نے اس کامیاب آپریشن کو سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کی بہترین ہم آہنگی اور مؤثر رابطے کا نتیجہ قرار دیا ہے۔


ذرائع نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی جانب سے حفاظتی اقدامات اور کارروائیاں جاری رہیں گی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کامیاب کارروائی صوبے میں امن کی بحالی کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں