بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے نواحی علاقے کھٹن کے قریب سے نامعلوم مسلح افراد نے آٹھ افراد کو اغوا کرلیا ہے۔ یہ واقعہ ہفتہ کی صبح پیش آیا، جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔
لیویز ذرائع کے مطابق، اغوا کیے گئے تمام افراد کا تعلق مقامی بگٹی قبیلے سے ہے۔ مغویوں میں پانچ افراد مقامی چراگاہوں کے رکھوالے (چراہ وائے) اور تین افراد بزگر (زمیندار یا کاشتکار) بتائے جاتے ہیں
اغواکاروں نے مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر ان افراد کو نامعلوم مقام کی طرف منتقل کیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز نے فوری کارروائی شروع کردی ہے۔ لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان اور مغویوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک مغویوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے دو مہینے قبل دو اسٹنٹ کمشنر کو اغوا کیا گیا تھا۔ بعد ازں ایک اسٹنٹ کمشنر کو رہا کر دیا گیا جبکہ اسٹنٹ کمشنر محمد افضل کو بیٹے سمیت بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے۔