افغانستان کے وزیر داخلہ کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات، اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور

افغانستان کی عبوری حکومت کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی اور جنرل ڈائریکٹریٹ آف انٹیلی جنس کے سربراہ عبد الحق وسیق نے منگل کے روز متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید آل نہیان سے  ابوظہبی میں ملاقات کی۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے بیان کے مطابق یہ ملاقات ابو ظہبی کے قصر الشاطی میں ہوئی جہاں دونوں فریقین نے افغانستان کی موجودہ صورتحال، دوطرفہ تعلقات میں بہتری اور افغانستان کی معیشت کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا۔

سراج حقانی نے افغانستان کے لیے متحدہ عرب امارات کی انسانی امداد کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ذبیح اللہ نے کہا کہ یہ دورہ چند روز بعد ہوا جب وزیر خارجہ امیر خان متقی نے طالبان کے ایک وفد کے ہمراہ یو اے ای کا دورہ کیا تھا۔

یو اے ای نے گزشتہ برسوں میں افغانستان کو بڑی مقدار میں امداد بھیجی ہے۔ یو اے ای کی وزارت خارجہ کے مطابق، 2001 سے 2012 کے درمیان یو اے ای کی جانب سے افغانستان کو 1.5 ارب ڈالر کی امداد بھیجی گئی تھی اور اس کے بعد کے پانچ سالوں میں مزید 433 ملین ڈالر فراہم کیے گئے۔

محتاط طور پر تیل سے مالا مال خلیجی ملک نے بالآخر 2024 میں کابل کے بھیجے گئے طالبان کے سفیر کے اسناد کو تسلیم کیا۔ یہ پیشرفت تین سال بعد ہوئی جب طالبان نے اشرف غنی حکومت کو برطرف کیا اور امریکی افواج کے انخلاء کے بعد اقتدار پر قبضہ کر لیا۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں