اورکزئی میں دہشت گردوں کا حملہ ، سیکیورٹی فورسز کے 8 جوان شہید

مقامی پولیس کی اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی کے علاقے غنڈہ میلہ میں فوجی قافلے پر حملے میں کم از کم آٹھ سیکیورٹی فورسز کے جوان شہید ہو گئے ہیں۔
دہشت گردوں نے اورکزئی سکاؤٹس کے قافلے کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ علاقے سے گزر رہا تھا۔ پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں متعدد حملہ آور ہلاک ہوئے ہیں تاہم انہوں نے ہلاک ہونے والوں کی اصل تعداد کی ابھی تک تصدیق نہیں کی ہے۔
حملے کی جگہ پر سینئر پولیس حکام اور سیکیورٹی فورسز کی موجودگی میں کلین اپ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں