جمعہ کو دبئی ایئر شو میں فلائنگ ڈسپلے کے دوران ایک ہندوستانی جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کا تیجس جیٹ مقامی وقت کے مطابق تقریباً 2:10 بجے ہجوم کے لیے ایک مظاہراتی پرواز (demonstration flight) کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک ہو چکا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں منعقد دبئی ایئر شو کے دوران رپورٹ ہونے والے ‘تیجس’ طیارے کے حادثے کے حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ منظرِ عام پر آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حادثے کی وجوہات میں طیارے کے اسٹرکچر، انجن اور کنٹرول سسٹم میں متعدد سنگین نوعیت کی خرابیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
رپورٹ میں حادثے کے ممکنہ اسباب میں ہائی جی (High-G) مینیوور کے دوران اسٹرکچرل فیلیئر ہو سکتی جہاں کرتب دکھاتے ہوئے شدید دباؤ کی وجہ سے طیارے کے ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ونگ اسپار (Wing Spar) دورانِ پرواز مسلسل دباؤ کی وجہ سے پروں کے مرکزی حصے (Wing spar) میں دراڑیں پڑنے یا ڈیلیمینیشن (delamination) کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیل پلین (Tailplane) یا ایلیویٹر کے اسٹرکچر کے ٹوٹنے کی اطلاعات ہیں اور ڈھیلے قبضوں یا گھسے ہوئے بیرنگز کی وجہ سے کنٹرول سطحوں میں غیر معمولی تھرتھراہٹ پیدا ہوئی۔
کنٹرول سسٹم کی ناکامی
طیارے کے کنٹرول سسٹم میں بھی بڑی خرابیوں کی نشاندہی کی گئی جہاں لنکیج ٹوٹنے کی وجہ سے ایلیویٹر، الیرون (Aileron) یا ریڈر (Rudder) کے جیم ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ پرانے طیاروں میں کنٹرول کیبل کا ٹوٹنا یا ہائیڈرولک سسٹم فیل ہونے سے پائلٹ کا کنٹرول ختم ہو جانا شامل ہے۔
انجن اور پاور پلانٹ کی خرابی
ماہرین نے بتایا کہ عمودی پرواز (Vertical Climb) کے دوران انجن کا اچانک بند ہو جانا جس سے طیارہ اسٹال (Stall) ہو کر گھوم گیا۔ ان کے مطابق منفی جی (Negative G) فورس کے دوران فیول پک اپ میں مسئلے کی وجہ سے انجن کو ایندھن کی فراہمی رک گئی۔
الیکٹریکل اور انسٹرومینٹیشن کے مسائل
اطلاعات کے مطابق جارحانہ مینیوور کے دوران ‘ایٹی ٹیوڈ انڈیکیٹر’ (Attitude Indicator) یا گائرو کے فیل ہونے سے پائلٹ کو طیارے کی پوزیشن کا غلط اندازہ ہوا اور ڈوئل بس (Dual-bus) فیل ہونے سے الیکٹرانک اگنیشن یا FADEC سسٹم بند ہو گیا۔
ان کے علاوہ ٹرم سسٹم کے بے قابو ہونے (Runaway trim) کی وجہ سے طیارے کا ناک اچانک نیچے یا اوپر کی طرف مڑ جانا اور بولٹ فیل ہونے کی وجہ سے الیرون یا ایلیویٹر کا پرواز کے دوران الگ ہو جانا ہے۔
ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی تیز رفتاری کے دوران شاک ویوز کی وجہ سے کنٹرول سطحوں پر دباؤ اور کینوپی (Canopy) کا الگ ہو جانا جس سے شدید ڈریگ پیدا ہو سکتی ہے۔
ماہرین اس رپورٹ کی روشنی میں طیارے کے حفاظتی معیارات اور مینٹیننس پروٹوکولز کا مزید جائزہ لے رہے ہیں۔