امریکی کانگریس کی رپورٹ نے ‘معرکہ حق’ میں پاکستان کی عسکری کامیابی کی تصدیق کر دی، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے علاقے ہارگھیل میں ایک دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھا اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مئی میں بھارت کے ساتھ چار روزہ فوجی جھڑپوں کے حوالے سے امریکی کانگریس میں پیش کی گئی حالیہ رپورٹ کو پاکستان کی "عسکری کامیابی” اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ رپورٹ نے ملک کے بہادر سپاہیوں کی کامیابیوں کی توثیق کی جس میں "معرکہِ حق” کے دوران سات بھارتی طیاروں کو مار گرانا بھی شامل ہے۔ انہوں نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج کی کامیابیوں کو سراہا اور کہا کہ قوم نے اب اپنی عسکری کامیابیوں کو معاشی ترقی سے مکمل کرنا ہے۔

انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کے عوام کے لیے پاکستان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا اور کہا کہ ایک دن مقبوضہ کشمیر کے بچے بھی دانش سکولوں میں تعلیم حاصل کریں گے۔

وزیراعظم نے جمعرات کے روز دانش سکولوں کے نیٹ ورک کو آزاد کشمیر تک وسعت دینے پر روشنی ڈالی، جس کا مقصد مستحق بچوں کو معیاری تعلیم، جدید ٹیکنالوجی، مفت یونیفارم، کھانا، رہائش اور تربیت یافتہ اساتذہ فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے نئے کیمپس نیلم ویلی اور فارورڈ کہوٹہ میں بھی قائم کرنے کا اعلان کیا اور ہارگھیل میں زیر تعمیر اسکول کو 23 مارچ 2026 تک مکمل کرنے کی ہدایت کی  ہے۔

 PIA کی نجکاری تیز کرنے کی ہدایت

اس سے قبل، وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) کی نجکاری کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس عمل کو مکمل شفافیت اور تیزی سے مکمل کیا جائے۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ بزنس پلان کے تحت 2029 تک پی آئی اے کے قابل پرواز طیاروں کے بیڑے کو 18 سے بڑھا کر 38 کر دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں