باجوڑ میں آپریشن کے بعد مزید 11 گاؤں کلیئر، متاثرین کی گھروں کو واپسی کی اجازت


خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ملٹری آپریشنز کے نتیجے میں علاقے کلئیر کرانے کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔ اتوار کے روز ضلعی انتظامیہ نے تحصیل ماموند کے مزید 11 گاؤں کو مکمل طور پر کلئیر قرار دینے کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق، جن 11 علاقوں کو کلیئر قرار دیا گیا ہے ان میں نختر بالا، نختر پایاں، مینہ سلیمان خیل، گواٹے، میٹو، چمبیلی، ملاکلے، غاخے، بکرو، لکینڈا اور ڈمبرے شامل ہیں۔
ان علاقوں کو خطرے سے پاک قرار دیے جانے کے بعد، ضلعی انتظامیہ نے ان 11 گاؤں کے مکینوں کو اپنے اپنے گھروں کو واپس لوٹنے کی اجازت دے دی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے متاثرین کے صبر و تحمل اور اس مشکل وقت میں دی گئی قربانی کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ان علاقوں کی کلیئرنس کو باجوڑ میں امن کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔


یاد رہے کہ 29 جولائی کو رات 2 بجے ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے تحصیل ماموند کے 16 دیہات میں 3 روزہ کرفیو نافذ کرنے اور ٹارگیٹڈ فوجی آپریشن کا اعلان کیا جس کے بعد ان علاقوں سے ہزاروں لوگوں کو نقل مکانی کرنی پڑی۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں