لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 گرفتار


خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت کے علاقے وانڈہ رحمن میں ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں دو دہشتگرد ہلاک اور دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق، گرفتار کیے گئے دہشتگردوں کی شناخت عدنان اور اظہار اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا ہے۔
آپریشن مکمل ہونے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔ یہ کارروائی علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کا حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں