اعظم ورسک میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ، 15 دہشت گرد ہلاک

| شائع شدہ |14:54

جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے اعظم ورسک میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرتے ہوئے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خودکش بمبار بھی شامل ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے مسجد میں پناہ لینے کی کوشش کی، مگر سیکیورٹی فورسز نے ان کا پیچھا کیا اور پورے علاقے کا گھیراؤ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق کاروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے اعظم ورسک روڈ پر واقع کرمزی سٹاپ کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے، جہاں ایک خالی گھر کو عارضی پوسٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
جھڑپ کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک گھر میں چار بچے اور ایک خاتون معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر مقامی میڈیکل سٹور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ خوش قسمتی سے کوئی بھی شدید زخمی نہیں ہوا ہے۔
آپریشن کے باوجود، اعظم ورسک سے وانا تک ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ شہری اپنے روزمرہ کے کاموں میں مشغول ہیں۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں