جنوبی وزیرستان اپر میں دفعہ 144 نافذ، تمام نقل و حرکت اور بازار بند

| شائع شدہ |11:37

خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان اپر کے مختلف علاقوں اور روٹس پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ یہ دفعہ سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت اور لاجسٹک سامان کی ترسیل کے پیشِ نظر نافذ کی گئی ہے، جو جمعرات کی صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک نافذ العمل رہے گی۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، دفعہ 144 کے دوران ضلع میں ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہو گی اور تمام بازار اور مارکیٹس بند رہیں گے۔ مسافروں کو ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے جنوبی وزیرستان اپر کا رخ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دفعہ 144 کے تحت بند کیے جانے والے اہم راستوں میں تاؤدہ چینہ–مکین–بی بی رغزئی–سراروغہ–کوٹکائی–سپینکئی رغزئی تا نظر خیل روٹ اور تاؤدہ چینہ–مکین–کانیگرم–شیرونگی تا سپین جماعت روٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تیارزہ تا توروام کا راستہ بھی بند رہے گا۔
محکمہ داخلہ نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دیکھتے ہی اپنی گاڑی 100 میٹر کے فاصلے پر روک دی جائے۔ تاہم، ایمرجنسی کی صورت میں پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی اجازت اور شناختی کارڈ جمع کروا کر سفر کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں