پاکستان بنگلہ دیش کو ایک لاکھ ٹن چاول فراہم کرنے کے لیے پرعزم

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے بنگلہ دیش کو برآمد کرنے کے لیے ایک لاکھ ٹن لمبے دانے والے سفید چاول (IRRI-6) کی خریداری کا ایک بین الاقوامی ٹینڈر جاری کر دیا ہے جس کی قیمت کی پیشکشیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 نومبر صبح 11:30 بجے مقرر کی گئی ہے۔ دہائیوں […]

 سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف کی آرمی چیف سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر زور

سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف (سی جی ایس) جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال جرات سے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی […]

ضمنی معرکہ: (ن) لیگ کا کلین سویپ، قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستیں جیت لیں، وزیراعظم کی کامیاب امیدواروں کو مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو ضمنی انتخابات میں زبردست کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ یہ ضمنی انتخابات اپوزیشن کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے دو حلقوں کے علاوہ باقی سب میں بائیکاٹ کم ووٹر ٹرن آؤٹ اور مبینہ دھاندلی کے الزامات کے مابین منعقد ہوئے۔ غیر […]

آئی ایم ایف کا انتباہ: 40 کھرب روپے کے عوامی فنڈز کو خطرہ

عالمی مالیاتی فنڈ (IMF) نے اپنی "گورننس اور کرپشن تشخیص رپورٹ” (GCDA) میں پاکستان کے اندرونی آڈٹ میکنزم کی غیر موجودگی اور آئینی و پارلیمانی نگرانی کے کمزور ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ فنڈ نے خبردار کیا ہے کہ ان خامیوں کی وجہ سے وفاقی سطح پر اندازاً 40 کھرب روپے اور […]

زیارت میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 5 افراد گرفتار

بلوچستان کے ضلع زیارت کی ضلعی انتظامیہ اور لیویز فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان میں دہ ش ت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ اس کامیاب آپریشن کے دوران پانچ مبینہ دہ ش ت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا جن کا تعلق افغانستان کے قندہار سے بتایا جاتا ہے۔ […]

 خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں: اہم کمانڈرز سمیت 2 درجن د ہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر کیے گئے دو کامیاب اور درست فضائی حملوں میں بنوں کے نارمی خیل علاقے میں کالعدم تنظیم سے منسلک عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ ٹھکانے دو سال سے خالی پڑے سرکاری سکولوں کی عمارتوں میں قائم تھے اور حافظ گل بہادر […]

امریکہ کا پاکستان سمیت اہم عالمی معدنیات کی سپلائی چین محفوظ بنانے کے لیے 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

امریکہ کے ایکسپورٹ امپورٹ بینک (EXIM) نے اہم معدنیات، نیوکلیئر توانائی اور مائع قدرتی گیس (LNG) کی امریکی اور اتحادی سپلائی چینز کو محفوظ بنانے کے لیے ۱۰۰ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان EXIM کے چیئرمین جان جووانووچ نے اتوار کو فنانشل ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں […]

بھارتی وزیر دفاع کا سندھ پر بیان: پاکستان کی شدید مذمت، ہندوتوا ذہنیت قرار

پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے صوبہ سندھ کے حوالے سے دیے گئے بیان کو ‘وہمی اور خطرناک حد تک نظرثانی پسندانہ’ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کے ایسے بیانات توسیع پسندانہ ہندوتوا ذہنیت کو […]

ایف سی ہیڈ کوارٹرز پشاور پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید، 3 حملہ آور ہلاک

پشاور کے صدر علاقے میں وفاقی کانسٹیبلری (FC) کے ہیڈ کوارٹرز پر پیر کی صبح دہشت گردوں کے حملے میں تین ایف سی اہلکار شہید اور تین حملہ آور مارے گئے۔ پولیس کے مطابق، صبح آٹھ بجے تین دہشت گردوں نے ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ پشاور کے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر […]