ضلع خیبر میں 12 ہزار سے زائد ایکڑ پر منشیات کی کاشت، سالانہ کروڑوں کا منافع دہشت گردوں کی جھولی میں کیسے؟

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے آبائی علاقے سے تعلق رکھنے والے درجن بھر پولیس اہلکاروں کو منشیات سمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔ سی سی پی او (سٹی پولیس آفیسر) پشاور نے اس حوالے سے ڈی پی او (ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر) خیبر سے رپورٹ طلب […]
ٹی ٹی پی سے جرگوں پر شکوک و شبہات، افغان پشت پناہی کے خاتمے کے بغیر مکمل سدباب ناممکن، تجزیہ کاروں کی خبرداری

ضلع خیبر کی تیراہ بر قمبر خیل میں آفریدی قوم اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے مابین جرگوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کے روز تیراہ کے علاقے بر قمبر خیل سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ٹی ٹی پی نے مقامی عمائدین کے ساتھ زبانی مفاہمت کے بعد بر قمبر […]
قلات میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 1 نومبر 2025 کی شب بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ ایک کامیاب آپریشن کیا ہے۔ پاک فوج نے بتایا کہ یہ آپریشن کالعدم تنظیم فتنہ الہندستان سے وابستہ دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا […]
پاکستان کی معیشت اچھی جگہ پر، وزیر خزانہ کا بحری معیشت کو "گیم چینجر” قرار

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے منگل کو کہا کہ پاکستان کی معیشت اچھی جگہ پر ہے جس کی وجہ انہوں نے میکرو اکنامک استحکام اور "جیو پولیٹیکل ٹیل ونڈز” کو قرار دیا۔ انہوں نے کراچی میں منعقدہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 (PIMEC-25) سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے […]
ایران کے راستے غیر قانونی ہجرت: دو سال میں ریکارڈ گرفتاریاں، اسمگلنگ نیٹ ورکس کی سرگرمیاں عروج پر

خصوصی رپورٹ پاکستان سے ایران کے راستے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے غیر قانونی مسافروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بلوچستان کی سرحدیں اس عمل کا مرکزی گزرگاہ (ٹرانزٹ پوائنٹ) بن چکی ہیں۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور ایرانی حکام کی مشترکہ کارروائیوں میں 2024 اور 2025 کے دوران […]
پاکستان کینیڈا کے درمیان کینولا کی درآمدات پر پابندی کا خاتمہ: باہمی تعاون کو فروغ دینے کا عزم

پاکستان اور کینیڈا نے مشترکہ ترجیحات کو آگے بڑھانے، سرکاری اور نجی شعبوں کے روابط کو مزید مضبوط بنانے اور تزویراتی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک دوطرفہ اور عالمی سطح پر امن، خوشحالی اور جامع ترقی کو فروغ دینے […]