پاکستان کو افغان طالبان مذاکرات سے "مثبت نتائج” کی اُمید، پاکستان کا دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر زور

دفتر خارجہ (ایف او) کی ترجمان طاہر اندرا بی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان گزشتہ چار سالوں سے افغان طالبان پر زور دے رہا ہے کہ وہ افغانستان کی سرزمین پر موجود دہشت گرد گروہوں کے خلاف فیصلہ کن اور مؤثر اقدامات کریں۔  دہشت گردی کے خلاف اقدامات کا مطالبہ ترجمان کے مطابق پاکستان […]

خیبرپختونخوا کا دیرینہ ‘سیف سٹی منصوبہ’ بالآخر عملی شکل میں، وزیر اعلیٰ کا ضم اضلاع تک توسیع کا حکم

تحریر: تیمور خان خیبرپختونخوا کا طویل تاخیر کا شکار ‘سیف سٹی منصوبہ’ بالآخر عملی شکل اختیار کرگیا ہے۔ صوبائی حکومت نے دہشت گردی اور بڑھتے جرائم پر قابو پانے کے لیے اس اہم منصوبے کو ناصرف تیزی سے مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ وزیر اعلیٰ نے اب اسے ضم اضلاع تک توسیع دینے […]

پاکستانی پاسپورٹ سے ‘اسرائیل’ شق کے خاتمے کا بھارتی دعویٰ مسترد: وزارت خارجہ کا بھارتی پروپیگنڈے بے نقاب

 حکومت پاکستان نے پاکستانی پاسپورٹ سے ’اسرائیل کے لیے ناقابل استعمال‘ کی شرط ختم کرنے سے متعلق بھارتی میڈیا کے تمام تر دعوؤں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ وزارت خارجہ نے ایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے بھارتی چینل کی جانب سے پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دیا۔ گزشتہ دنوں […]

خیبر پختونخوا: امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر وزیرستان میں سیکشن 144 کا نفاذ  

حکومت خیبر پختونخوا کے ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز ڈیپارٹمنٹ نے ضلع شمالی وزیرستان کی سفارش پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سیکشن 144 نافذ کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں دفعہ 144 کے نفاذ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ حکم […]

کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس دوبارہ معطل: صارفین کو شدید مشکلات

حکومت بلوچستان نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک بار پھر موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، شہر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے اور سروس کو 24 گھنٹے کے لیے بند کر دیا […]

خیبر پختونخوا: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ کا اعلان کر دیا، آج حلف برداری

طویل تاخیر کے بعد، خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بالآخر جمعہ کے روز اپنی صوبائی کابینہ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں 10 وزراء، دو مشیران اور ایک معاون خصوصی شامل ہیں۔ ان کی حلف برداری کی تقریب آج سہ پہر 3 بجے گورنر ہاؤس میں منعقد ہو گی۔ وزیراعلیٰ نے جن […]

استنبول میں پاک-افغان مذاکرات کامیاب: ‘جنگ بندی’ برقرار رکھنے اور خلاف ورزی پر ‘سزا’ کے لیے مانیٹرنگ سسٹم پر اتفاق

ترکیہ کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان کے مطابق، افغانستان اور پاکستان نے ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں جنگ بندی کو جاری رکھنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ مزید برآں، دونوں فریقین نے امن کی پائیدار بحالی اور خلاف ورزی کرنے والے فریق پر […]