بغیر انسپکشن بُلٹ پروف گاڑیوں کی واپسی : خیبر پختونخوا میں نیا تنازع !

وفاق کی طرف سے دی جانے والی بُلٹ پروف گاڑیوں کو وزیراعلی خیبر پختونخوا کی جانب سے بغیر کسی تکنیکی جانچ پر مبنی رپورٹ کے ناقابل استعمال قرار دینے اور ان کو واپس کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ خبر کدہ کے ذرائع کے مطابق گاڑیوں کی انسپکشن کرنے والی تکنیکی کمیٹی نے بُلٹ پروف […]
لکی مروت میں فورسز کی کامیاب کارروائی: 8 دہشت گرد ہلاک، 5 شدید زخمی

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑی اور نہایت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک اور 5 کو شدید زخمی کر دیا۔ یہ کارروائی جمعے کے روز خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق […]
سوات میں دھماکہ، معروف سیاسی و سماجی شخصیت شدید زخمی

خیبر پختوںخوا کے ضلع سوات کے تحصیل کبل کی حدود ڈڈھڑہ میں ایک مقامی سیاسی و سماجی شخصیت کونسلر شاہ وزیر خان ولد ملک سرباز خان (عمر 60 سال) ایک نامعلوم دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ جمعہ کے روز کو تقریباً 12:00 بجے پیش آیا۔ مقامی ذرائع […]
ہنگو میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، ایس پی آپریشن سمیت 3 اہلکار شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے بلیامینہ میں یکے بعد دیگرے ہونے والے دو ہولناک دھماکوں نے پورے شہر کو سوگوار کر دیا۔ ان دھماکوں کے نتیجے میں ایس پی آپریشن ہنگو اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف سمیت تین پولیس اہلکار موقع پر شہید ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے […]
دریائے کنڑ ڈیم: افغان وزیر کا موقف ‘پاکستان کو کوئی نقصان نہیں ہوگا’

افغانستان کے وزیر پانی و توانائی مولوی عبد اللطیف منصور نے دریائے کنڑ پر ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ منصوبہ پاکستان کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچائے گا اور بنیادی طور پر افغان سرمایہ کاری کے ذریعے ترقی […]
کراچی میں کالعدم تنظیم کے 2 انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) سندھ نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے زینبیون بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار دہشت گرد میں عمران موٹا بھی شامل ہے جو کہ مشہور مذہبی اسکالر مولانا اورنگزیب فاروقی پر ہونے والے حملے میں ملوث تھا۔ گرفتار دہشت […]
وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ: تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دینے کی متفقہ منظوری

وفاقی کابینہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم تنظیم قرار دینے کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ ملک بھر میں تنظیم کی پرتشدد اور انتشار پھیلانے والی کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ کے بعد کیا گیا۔ […]
ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی سے موبائل ٹاورز سپلائرز سمیت 4 افراد اغوا، پولیس کا سرچ آپریشن شروع

خیبر پختوںخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی شورش زدہ تحصیل کلاچی میں ایک بڑا سیکیورٹی واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم مسلح افراد نے موبائل فون ٹاورز کو ڈیزل فراہم کرنے کے بعد واپس آنے والے چار افراد کو اغوا کر لیا اور ان کی کار بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق […]
قطر کا پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا بڑا اعلان، اقتصادی تعاون کے پروٹوکول پر دستخط

پاکستان اور قطر نے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پروٹوکول پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدہ جمعرات کو اقتصادی، تجارتی اور تکنیکی تعاون پر چھٹے پاک-قطر مشترکہ وزارتی کمیشن (JMC) کے تین روزہ اجلاس کے اختتام پر طے پایا ہے۔ اس پروٹوکول پر پاکستان کی […]