ٹانک میں مسلح افراد کی فائرنگ، ایک کانسٹیبل اور راہ گیر زخمی

خیبر پختونخواہ کے ضلع ٹانک میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل اور ایک راہ گیر زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق، مسلح افراد نے کانسٹیبل حکمت اللہ کو روکنے کی کوشش کی اور ان کے نہ رکنے پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ شیخ […]

بلوچستان: تربت-کراچی شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملہ؛ 2 اہلکار شہید، متعدد زخمی

بلوچستان کے  تربت-کراچی قومی شاہراہ (ایم-ایٹ) پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ حملہ بظاہر خودکش نوعیت کا لگتا ہے، جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ […]

اسسٹنٹ کمشنر تمپ 3 ماہ بعد بازیاب، کوئٹہ پہنچ گئے

 بلوچستان کے علاقے تربت سے اغواء ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر تمپ حنیف نورزئی کو تقریباً تین ماہ بعد بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ انہیں جمعرات کی شب ایک خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ پہنچا دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر بڑیچ نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بدھ کی […]

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس: افغان مہاجرین کے انخلاء اور امن و امان کی صورتحال زیر بحث

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ میں افغان مہاجرین کے انخلاء کی وفاقی پالیسی پر عملدرآمد اور ضلع قلعہ عبداللہ کی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات نے انخلاء کے عمل اور سکیورٹی صورتحال […]

سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں کامیاب آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے جمعرات کو جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے، جس کے دوران چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی […]

پاکستان کا اقوام متحدہ میں بڑا انتباہ: افغانستان میں دہشت گرد پناہ گاہیں خطے کی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خبردار کیا ہے کہ افغانستان کے اندر موجود پناہ گاہوں سے سرگرم دہشت گرد گروپس اس کی قومی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ پاکستان نے ان نیٹ ورکس کے خلاف مضبوط بین الاقوامی کارروائی پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل […]

ٹانک میں دہشت گردوں کے دو بڑے حملے: 2 بنیادی مراکز صحت مسمار اور نذرِ آتش

جنوبی خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں نے صحت کی بنیادی سہولیات کو نشانہ بناتے ہوئے دو بڑے واقعات کیے ہیں۔ پولیس ذرائع نے ان حملوں کی تصدیق کی ہے، جن میں ایک بیسک ہیلتھ یونٹ  کو بھاری مشینری کے ذریعے مکمل طور پر مسمار کیا گیا جبکہ دوسرے کو جلا دیا گیا۔ […]

تاریخی دفاعی معاہدہ: کسی ایک پر حملہ دونوں پر حملہ تصور ہوگا، پاکستان اور سعودی عرب نے دستخط کر دیے

پاکستان اور سعودی عرب نے ایک تاریخی باہمی سٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جو ان کے دوطرفہ سلامتی تعاون میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ یہ معاہدہ، جس پر بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف کے ریاض کے سرکاری دورے کے دوران دستخط کیے گئے، یہ شرط عائد کرتا ہے کہ کسی بھی ملک […]