جنوبی وزیرستان لوئر میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ، 4 افراد زخمی

ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کے تحصیل برمل کے علاقہ نرگسئی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد زخمی ہو گئے ہیں، جن میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا منتقل کیا جا رہا ہے۔ ڈی ایس […]
ٹانک میں پولیو مہم جاری، ڈی پی او کی زیر نگرانی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک میں انسداد پولیو مہم کا تیسرا دن بھی پرامن اور منظم رہا۔ پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی گئی، جبکہ حساس علاقوں میں اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔ ضلعی پولیس کے مطابق ضلع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شبیر حسین شاہ نے بدھ کے […]
تیراہ واقعہ کے متاثرین میں امدادی چیکس کی تقسیم

خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع خیبر میں وادی تیراہ کے 27 جولائی کے افسوسناک واقعے کے متاثرین کے لیے خصوصی امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ اس پیکج کے تحت، جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین میں 9 کروڑ 50 لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم کیے گئے۔ اس سلسلے میں جرگہ ہال […]
پاک فوج کی بلوچستان میں بڑی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ یہ کارروائی ہندوستانی ایجنسی کی پراکسی، فتنہ الہندستان، سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ […]
پشتونوں کے جائز شکایات کی آڑ میں پی ٹی ایم کا تفرقہ انگیز بیانیہ

ضلع بنوں میں حالیہ جرگہ جو بظاہر جاری انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق جانی خیل کمیونٹی کے جائز تحفظات کو دور کرنے کے لیے بلایا گیا تھا، ایک پریشان کن رجحان کو بے نقاب کرتا ہے۔ پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کی جانب سے حقیقی شکایات کا […]
شمالی وزیرستان: امن و امان کے قیام کیلئے اہم جرگہ، کمانڈنٹ بدر رائفلز کی قبائلی عمائدین سے ملاقات

خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے تحصیل سپین وام میں علاقے میں پائیدار امن و امان قائم رکھنے کے لیے ایک اہم جرگہ منعقد ہوا۔ یہ جرگہ کمانڈنٹ بدر رائفلز کی زیر صدارت ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر میر علی، ونگ کمانڈر، ڈسٹرکٹ پولیس افسر سپین وام اور مقامی قبائلی عمائدین نے شرکت کی […]
ضلع شیرانی میں پولیس اور لیویز اسٹیشنوں پر دہشت گردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں منگل کی رات دہشت گردوں نے پولیس اور لیویز اسٹیشنوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔ حملوں میں کم از کم چار سیکیورٹی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں تین لیویز اہلکار اور بلوچستان کانسٹیبلری کا ایک کانسٹیبل شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر شیرانی کے مطابق […]
خیبر پختونخوا میں پولیس تنصیبات پر حملے ناکام، 3 اہلکار زخمی

خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں پولیس تنصیبات پر دہشت گردوں کے حملے ناکام بنا دیے گئے ہیں۔ یہ حملے ضلع کرک اور بنوں میں ہوئے، جن میں جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے اور تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے گرگری […]