خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 31 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کو خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں بھارتی ایجنٹ فتنة الخوارج کے 31 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ ائی ایس پی آر کے مطابق پہلی کارروائی ضلع لکی مروت میں ہوئی، جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز […]

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے بارودی مواد سے بھری بوشکہ ناکارہ بنا دی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقہ برمل میں ایک بڑے سانحے کو ٹال دیا گیا جب سیکیورٹی فورسز کی بم ڈسپوزل (بی ڈی) ٹیم نے بادشاہ جان کوٹ کے قریب نصب ایک بارودی مواد سے بھری بوشکہ کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، یہ بوشکہ مبینہ طور پر […]

 کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے گاڑی پر دھماکہ، کیپٹن سمیت 5 اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت کے قریب مند میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ہونے والے ایک دھماکے میں ایک کیپٹن سمیت پاک فوج کے پانچ اہلکار شہید ہو گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کیچ کی تحصیل دشت اور مند کے درمیانی علاقے میں پیش آیا، جہاں سیکیورٹی فورسز کی […]

لکی مروت اور کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک

پاکستان کے سرحدی علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ لکی مروت اور کرم اضلاع میں کی گئی دو مختلف کارروائیوں میں کم از کم 11 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی زرائع کے مطابق لکی مروت کے علاقے شیری خیل اور اس کے گردونواح میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب […]

وزیرِاعظم شہباز شریف ہنگامی عرب-اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف پیر کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہونے والے ہنگامی عرب-اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ایک روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ اجلاس اسرائیل کے دوحہ پر فضائی حملوں اور فلسطین میں بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی صورتحال کے تناظر میں بلایا گیا ہے۔ […]

جنوبی وزیرستان لوئر سے افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کا عمل جاری

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان لوئر سے ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی کا مرحلہ وار عمل جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر مسرت زمان کے مطابق، گزشتہ دو ہفتوں میں 1400 سے زائد افغان مہاجرین رضاکارانہ طور پر انگوراڈا بارڈر کے راستے افغانستان واپس جا چکے ہیں۔ ضلعی […]

بنوں میں دفعہ 144 نافذ، پولیو مہم کے دوران اسلحہ کی نمائش اور ڈبل سواری پر پابندی

ڈپٹی کمشنر ضلع بنوں محمد فہیم نے دفعہ 144 کے تحت پولیومہم کے دوران ضلع بھر میں اسلحہ کی نمائش اور ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے خطرات اور پولیومہم کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس حکم نامے کے مطابق، 15 […]

سیلاب کی تباہ کاریاں سندھ کی جانب گامزن، بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

اس وقت پاکستان میں ایک نئے سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، کیونکہ شمال میں حالیہ تباہ کن بارشوں کا پانی جنوب کی طرف بڑھ رہا ہے، جس سے  صوبہ سندھ میں تشویش بڑھ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں 15 سے 19 ستمبر تک چار دن کی شدید بارش اور گرج […]