ڈی جی آئی ایس پی آر نے آرمی چیف کے 9 مئی کے حوالے سے ریمارکس کی خبروں کی تردید کر دی

پاک فوج  کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے حالیہ دورہ برسلز کے دوران سیاسی مصالحت کو "مخلصانہ معافی” سے مشروط کیا تھا۔ یہ وضاحت سینئر صحافی سہیل وڑائچ کی جانب سے 16 اگست کو روزنامہ جنگ میں […]

اعظم ورسک میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ، 15 دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے اعظم ورسک میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرتے ہوئے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خودکش بمبار بھی شامل ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق […]

بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا حکم

بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد صوبے کے مختلف شہروں میں 15 روز کی بندش کے بعد موبائل ڈیٹا سروس کی بحالی شروع ہو گئی ہے۔ عدالت نے سیکیورٹی خدشات کے علاوہ دیگر علاقوں میں فوری طور پر انٹرنیٹ بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔ بلوچستان کے علاقے پشین ‘ چمن اور کوئٹہ کے […]

پاک۔ چین اسٹریٹجک مذاکرات: چینی وزیر خارجہ وانگ یی پاکستان پہنچ گئے

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی 21 اگست 2025 کو چین اور پاکستان کے درمیان چھٹے اسٹریٹجک مذاکرات میں حصہ لینے کے لیے پاکستان پہنچے  ہیں۔ یہ دورہ کابل میں 20 اگست کو ہونے والی ایک سہ فریقی میٹنگ کے بعد ہوا، جس میں وزیر خارجہ وانگ، پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار، اور افغان […]

جنوبی وزیرستان اپر میں دفعہ 144 نافذ، تمام نقل و حرکت اور بازار بند

خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان اپر کے مختلف علاقوں اور روٹس پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ یہ دفعہ سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت اور لاجسٹک سامان کی ترسیل کے پیشِ نظر نافذ کی گئی ہے، جو جمعرات کی صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک نافذ العمل رہے گی۔محکمہ داخلہ […]

سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، وزیرِ اعظم کا امدادی فنڈ قائم کرنے کا اعلان

پاکستان شدید مون سون بارشوں اور سیلابوں کی لپیٹ میں ہے، جس سے ملک بھر میں 700 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔اس تباہی کے پیش نظر حکومت نے فوری ردِ عمل ظاہر کیا ہے، جس میں وزیرِ اعظم کا فلڈ، ارتھ کوئیک، اور […]