خیبرپختونخوا اور سندھ میں پولیو کے 2 نئے کیسز، 2025 میں ملک بھر میں کیسز کی تعداد 21 ہوگئی

پیر کے روز پاکستان میں پولیو وائرس کے دو نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد 2025 میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اور نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے ان کیسز کی تصدیق کی ہے۔صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا […]
اوستہ محمد میں پولیس وین پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار سمیت 6 افراد زخمی

بلوچستان کے ضلع اوستہ محمد میں پولیس وین پر دستی بم حملے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ریلوے پھاٹک کے قریب کھڑی پولیس موبائل پر دستی بم پھینکا۔ حملے کے نتیجے […]
صوابی: کلاؤڈ برسٹ کا سیلابی ریلا گھروں میں داخل، ریسکیو 1122 نے 70 سے زائد افراد کو بچا لیا

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں حالیہ بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے پیش نظر، ریسکیو 1122 کی امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ خان نے میڈیا کو تصدیق کی ہے کہ پیر کو گدون کے دراوڑی گاؤں میں کلاؤڈ برسٹ سے کئی گھر ڈوب گئے ہیں، کلاؤڈ برسٹ سے […]
وانا میں سکول پرنسپل اور سماجی شخصیت رحمت اللہ وزیر اغوا

جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا میں مقامی سکول کے پرنسپل اور وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر رحمت اللہ وزیر کو پیر کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت اغوا کر لیا جب وہ اپنے گھر سے نیو اقراء سکول جا رہے تھے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اغوا کے دوران مسلح افراد کی […]
بلوچستان: یومِ آزادی پر دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام، مبینہ خودکش بمبار گرفتار

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسیوں نے یومِ آزادی پر دہشت گرد حملے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک "مبینہ خودکش بمبار” کو گرفتار کر لیا ہے۔پیر کے روز کوئٹہ میں دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ "14 اگست […]
جنوبی وزیرستان لوئر کے تحصیل برمل میں کرفیو نافذ، پاک افغان شاہراہ بند

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل میں پاک افغان شاہراہ پر آج یعنی 18 اگست 2025 بروز پیر، صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک مکمل کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ یہ کرفیو امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے پیش نظر، مقامی انتظامیہ کی سفارش پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ امور […]
مون سون سے ہلاکتیں 540 ہوگئیں، مزید بارشوں کی پیش گوئی

پاکستان میں مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 540 تک پہنچ گئی ہے جبکہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مون سون کی بارشوں میں مزید شدت کی وارننگ دی ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کلاؤڈ برسٹ، شہری علاقے سیلاب اور دریاؤں میں طغیانی کے شدید خطرے میں ہیں کیونکہ تین بڑے […]