آئین کو نہ ماننے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی، سرفراز بگٹی

مجلس علماء پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ "قومی استحکام پاکستان کانفرنس” میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا ہے کہ جو آئین کو تسلیم کرنے سے انکار کرے اور بندوق اٹھائے، اس سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ ہفتے کے روز کوئٹہ میں منعقدہ کانفرنس میں وزیراعلی نے کہا کہ ایسے ریاست […]

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی میزبانی میں کرم امن جرگوں کا سلسلہ اختتام پذیر، اہم سفارشات پیش

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے منعقد ہونے والے علاقائی جرگوں کا سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ اس سلسلے کا چوتھا اور آخری مشاورتی جرگہ ہفتے کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقد ہوا، جس میں ضلع کرم کے […]

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، دہشتگردوں کی ہلاکتیں 47 ہو گئی

سیکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے جنرل ایریا سمبازہ میں 7 اور 8 اگست 2025 کو کی گئی کامیاب کارروائی کے بعد مزید 14 بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ اس نئی کارروائی کے بعد دو روز میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی کل تعداد 47 ہو گئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ […]

خیبر میں کالعدم تنظیم داعش کا کمانڈر عبدالمالک فائرنگ میں ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے علاقے سورغر میں ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت کالعدم تنظیم داعش کے ایک اہم کمانڈر عبدالمالک کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالمالک کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔مقامی پولیس کے مطابق، مقتول دہشت گرد کمانڈر […]

مودی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ممکنہ ملاقات سے بچنے کے لیے ٹرمپ کو ملنے سے انکار کیا، بلومبرگ

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جون میں وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کو اس لیے مسترد کر دیا تھا کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ کہیں ان کی ملاقات پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے نہ ہو جائے، یہ بات خبر رساں […]

لکی مروت میں بم دھماکہ، 2 فوجی اہلکار زخمی

خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں ہفتے کی صبح ایک دیسی ساختہ بم کے دھماکے میں پاک فوج کے دو جوان زخمی ہو گئے۔یہ واقعہ تھانہ پیژو کی حدود میں عبدالخیل کے علاقے میں پیش آیا، جہاں آرمی کی 43 پنجاب رجمنٹ کے اہلکار پیدل تلاشی آپریشن کر رہے تھے۔آپریشن کے دوران ایک آئی […]