بلوچستان میں غیرت کے نام پر بیٹی کے قتل کو جائز قرار دینے پر والدہ جیل منتقل

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دہرے قتل کے بعد سوشل میڈیا پر مقتولہ بانو بی بی کی والدہ گل جان بی بی کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے، جبکہ نامزد ملزم سردار شیرباز کو 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ گل جان کو دو روزہ پولیس ریمانڈ […]
بھارت میں اسپورٹس ایونٹس میں شرکت کے لیے پی ایس بی کی اجازت لازمی قرار

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے تمام اسپورٹس فیڈریشنز کو بھارت میں کسی بھی ایونٹ میں شرکت سے روک دیا ہے اور حکم دیا ہے کہ تمام قومی اسپورٹس فیڈریشنز کو کسی بھی اسپورٹنگ ایونٹ میں شرکت کا عزم کرنے سے پہلے پیشگی منظوری حاصل کرنی ہوگی۔ پی ایس بی کے 23 جولائی کو […]
کرک میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم پولیس آپریشن میں ہلاک

خیبر پختنواہ کے ضلع کرک کے تھانہ شاہ سلیم پولیس کو ہفتے کے روز خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ ایک دہشت گرد گروہ، جو ثناء اللہ جلالی اور مولانا نذیر کی قیادت میں سرگرم ہے جو عباسہ خٹک لکی مروت کی طرف کسی تخریب کاری کے منصوبے کے تحت جا رہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی […]
ملک بھر میں مون سون ہلاکتیں 266، سو سے زائد بچے بھی متاثرین میں شامل

جمعہ کے روز پاکستانی حکام نے بتایا ہے کہ پاکستان میں غیر معمولی مون سون بارشوں کے باعث ہونے والی 266 ہلاکتوں میں سے تقریباً نصف بچے شامل ہے۔ یہ افسوسناک اموات سیلاب، آسمانی بجلی گرنے، عمارتوں کے گرنے اور ڈوبنے کے واقعات کی وجہ سے ہوئیں، جس میں جاری سکول کی چھٹیوں کے دوران […]
سعودی عرب میں عمرہ کے بعد ٹریفک حادثہ: 7 پاکستانی شہید، 6 زخمی

سعودی عرب میں عمرہ ادا کرنے کے بعد سفر کے دوران ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے 7 پاکستانی شہید ہو گئے ہیں اور 6 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق بونیر کے ڈاگئی توتلی نامی علاقے سے تعلق رکھنے والے 13 افراد کا قافلہ […]
اسحاق ڈار کی مارکیو روبیو سے ملاقات، امریکہ کے ساتھ معدنی معاہدہ جلد ہونے کا عندیہ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جمعہ کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، انسداد دہشت گردی میں تعاون اور علاقائی پیش رفت بشمول مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے تصادم پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔یہ ملاقات امریکی محکمہ خارجہ […]