کور کمانڈرز کا بھارتی پراکسیز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا اعادہ

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت 271 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں حالیہ کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا۔ کور کمانڈرز نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف تمام سطحوں پر فیصلہ کن کارروائی کرنا […]
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مولانا خان زیب باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

جمعرات کے روز ضلع باجوڑ میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مولانا خان زیب سمیت کم از کم دو افراد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ خان زیب امن پاسون کے لیے مہم چلا رہے تھے کہ باجوڑ کے علاقے شانڈئی موڑ میں ان پر فائرنگ کر دی گئی جس کے […]
محسن نقوی کا صدر زرداری کے استعفے اور آرمی چیف کے صدر بننے کی خبروں کی تردید

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ صدر آصف علی زرداری کے استعفے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور نہ ہی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدارت سنبھالنے کی کوئی خواہش ہے۔ جمعرات کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں نقوی نے کہا کہ ‘ہمیں پوری طرح […]
بھارت پاکستان میں 5,000 سے زائد دہشتگردانہ حملوں میں ملوث ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) نے بدھ کے روز الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں بھارت پر پاکستان کے خلاف ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی "را” پر بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں پرتشدد شورشوں کی […]
ملک بھر میں حالیہ سیلاب سے 87 افراد جاں بحق: این ڈی ایم اے

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بتایا ہے کہ پاکستان میں جاری حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 87 ہو گئی ہے جبکہ 149 افراد زخمی ہوئے ہیں۔این ڈی ایم اے کی تازہ ترین صورتحال رپورٹ میں 26 جولائی سے 9 جون تک کے اعداد و شمار شامل ہیں. […]
پاکستان میں 30 مزید ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تشخیص

پاکستان میں پولیو کے خلاف جاری جنگ کو ایک اور دھچکا لگا ہے۔ ملک بھر سے جمع کیے گئے 102 ماحولیاتی نمونوں میں سے 30 میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ نمونے 69 اضلاع سے حاصل کیے گئے تھے اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے پولیو […]