وزیراعظم کی ایران میں پاکستانیوں کے قتل کی مذمت، کالعدم بی این اے نے ذمہ داری قبول کر لی

وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت خارجہ کو ایران میں ہفتے کے روز قتل ہونے والے آٹھ پاکستانی شہریوں کی لاشیں واپس لانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ یہ پاکستانی شہری ایران میں پاکستانی سرحد سے ملحقہ صوبے سیستان اور بلوچستان کے علاقے مہرستان میں گاڑیوں کی مرمت کرنے والی دکان میں ملازم تھے۔ […]