وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے منگل کو اپنے تین روزہ دورہ چین کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف چائنا بین الاقوامی شعبہ کے وزیر لیو جیان چاو سے ملاقات کی ہے۔ وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق دونوں فریقین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے "پاکستان کے پرامن ہمسائیگی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اپنی سرزمین اور عوام کے دفاع کے حق اور صلاحیت کی توثیق کی ہے۔”
اسحاق ڈار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کا حل جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
اسحاق ڈار نے یہ دورہ چین امریکہ، سعودی عرب اور ترکیہ کی ثالثی کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد ہوا ہے۔ اگرچہ دونوں فریقین کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، تاہم جنگ بندی پر ابھی تک دونوں مملک قائم ہیں۔ پاک- بھارت افواج دستے آہستہ آہستہ پرامن حالات کی پوزیشنوں پر واپس آ چکے ہیں-