پاکستان کی گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کے بھارتی الزامات کی سختی سے تردید

| شائع شدہ |12:32

وزات خارجہ  نے بھارتی فوج کے ایک افسر کی جانب سے امرتسر میں واقع گولڈن ٹمپل (سکھوں کے مقدس ترین مقام) کو مبینہ طور پر میزائل حملوں کا نشانہ بنانے کے دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔ دفترِ خارجہ نے کہا کہ یہ بھارت تھا جس نے 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب پاکستان کے اندر عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے بھارتی دعووں کے جواب میں ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ’ ہم ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں کہ پاکستان نے سکھ مذہب کے مقدس ترین مقام، گولڈن ٹمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ ہم تمام عبادت گاہوں کا انتہائی احترام کرتے ہیں اور گولڈن ٹمپل جیسی مقدس جگہ کو نشانہ بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔’

 درحقیت بھارت نے 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب پاکستان میں مختلف عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی فریق کی جانب سے لگائے گئے الزامات اس ناقابل قبول فعل سے توجہ نہیں ہٹا سکتے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سکھ مذہب کے کئی مقدس مقامات کا فخر سے نگہبان ہے۔ ہر سال یہ دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتریوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ پاکستان کرتارپور راہداری کے ذریعے گردوارہ صاحب کرتارپور تک ویزا فری رسائی بھی فراہم کرتا ہے۔ اس پس منظر میں، گولڈن ٹمپل کو نشانہ بنانے کی پاکستان کی کسی بھی کوشش کے بارے میں کوئی بھی دعویٰ بالکل بے بنیاد اور غلط ہے۔

Author

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں