اسحاق ڈار سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات میں شرکت کے لیے کابل پہنچ گئے

| شائع شدہ |13:19

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات کے تیسرے دور میں شرکت کے لیے بدھ کے روز کابل پہنچ گئے ہیں۔ کابل بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کا استقبال افغانستان کے نائب وزیر خارجہ محمد نعیم اور افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبید الرحمان نظامانی نے کیا۔
سہ فریقی مذاکرات کا مقصد تینوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے، جن میں تجارت، علاقائی روابط، اور دہشت گردی کا مقابلہ شامل ہیں۔ اس دورے کے دوران محمد اسحاق ڈار کی افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے دوطرفہ ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔
یہ مذاکرات خطے میں امن، استحکام اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں