لوئر اورکزئی میں مشکوک مسلحہ افراد گرفتار، عوام کا احتجاج، جرگہ بلانے کا فیصلہ

| شائع شدہ |12:53

ضلع لوئر اورکزئی کے علاقے سترا سم میں منگل کی رات مقامی لوگوں نے تین مشکوک مسلحہ افراد کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہو گئی تھی اور مقامی لوگوں نے مسلحہ افراد کی موجودگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مین روڈ پر دھرنا دے دیا۔
عوام کا مطالبہ تھا کہ سیکیورٹی ادارے علاقے میں گھومنے والے مسلحہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ دھرنے کے بعد مقامی عمائدین نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے، جس کے نتیجے میں تینوں گرفتار افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا جس کے بعد مقامی لوگوں نے دھرنا ختم اعلان کیا۔
ضلع اورکزئی کے اعلیٰ پولیس حکام کے مطابق، یہ تینوں افراد رات کے وقت ستر سم کے علاقے سے مشتی کی طرف جا رہے تھے اور ان کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر انہیں گرفتار کر لیا ۔ مقامی ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے تینوں افراد کا تعلق مشتی سے ہے، اور پولیس کا کہنا ہے کہ ان سے قانون کے مطابق تفتیش کی جائے گی۔
مقامی لوگوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے علاقے میں کسی بھی صورت میں مسلحہ افراد کو برداشت نہیں کریں گے۔ علاقے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے مقامی عمائدین نے کلایاں ہیڈکوارٹر میں ایک بڑا جرگہ بلایا ہے۔ اس جرگے میں عوامی نمائندے، قبائلی عمائدین اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے، جہاں امن کے قیام اور آئندہ کے لائحہ عمل پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں