خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردوں کے نشانے پر، نئے اعداد و شمار جاری

| شائع شدہ |13:23


خیبرپختونخوا میں پولیس پر دہشت گردوں کی طرف سے ہونے والے حملوں کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری ہوئی ہے۔

خیبرپختونخوا پولیس پر دہشت گردوں کی جانب سے رواں سال 15 مارچ تک 68 حملے کیے گئے۔ مرکزی پولیس آفس پشاور سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کے ان واقعات میں 26 پولیس اہلکار شہید  جبکہ 30 پولس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔


تاہم، پولیس نے بھی ان حملوں کا جواب طاقت سے دیا اور کئی دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان حملوں میں اب تک 69 دہشت گرد ہلاک کیے گئے ہیں۔

ان حملوں میں دہشت گردوں نے کم از کم 16 پولیس چیک پوسٹوں اور 7 پولیس اسٹیشنوں کو نشانہ بنایا گیا۔ 9 پولیس گشت کرنے والی پارٹیوں پر بھی حملے کیے گئے۔ اس دوران کم از کم 10 پولیس گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا یا نذر آتش کیا گیا۔ 

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ایک نئی موسم بہار سے جڑی ہوئی کارروائی ‘خندق’  کا اعلان کیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ سیکیورٹی فورسز کو ہدف بنائیں گے۔ تاہم رواں سال میں کئی حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ 

اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں مقامی افراد  دہشت گردوں کے خلاف پولیس کی مدد کے لیے بھی آگے آئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں