آپریشن بنیان مرصوص میں شاہین میزائل کے استعمال کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد، پاکستان کا سخت ردِعمل

| شائع شدہ |17:21

آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی جانب سے شاہین میزائل کے استعمال کے حوالے سے بھارتی میڈیا کے بے بنیاد دعوؤں کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیر کے روز اپنا بیان جاری کیا ہے۔

پاکستانی وزارت ِ خارجہ نے بھارتی میڈیا میں گردش کرنے والے ان بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کر کیا ہے جن میں یہ جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص (بی ایم) کے دوران شاہین میزائل استعمال کیا ہے۔

ان دعوؤں کی ابتداء بھارتی فوج کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے جاری کی گئی ایک ویڈیو کے بعد ہوئی، جس میں مبینہ طور پر پاکستان کے شاہین میزائل کا استعمال دکھایا گیا تھا۔ جب بھارتی فوج کو اس دعوے کے بے بنیاد ہونے کا احساس ہوا تو انہوں نے فوری طور پر اس گمراہ کن ویڈیو کو ہٹا دیا۔ تاہم، اس وقت تک بھارتی میڈیا کے کچھ حصوں نے بغیر تصدیق کے اس جھوٹی کہانی کو پھیلا دیا تھا۔ لیکن افسوس کی بات ہے کہ بعض بھارتی ادارے اب بھی اس غلط معلومات کو پھیلا رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی غلط معلومات پر مبنی مہمیں آپریشن سندور میں بھارت کو ہونے والی ناکامیوں کو چھپانے کی ایک دانستہ کوشش کا حصہ ہیں جو پاکستان کی ثابت شدہ روایتی فوجی صلاحیتوں کا نتیجہ تھیں۔ یہ من گھڑت کہانیاں نئی ​​دہلی کی جانب سے جنگ بندی کے حوالے سے ایک گمراہ کن بیانیہ اور پاکستان کی طرف سے نام نہاد "جوہری بلیک میل” کے بے بنیاد الزامات کو فروغ دینے کی جاری کوششوں کے مطابق ہیں۔

پاکستان کی جانب سے استعمال کیے گئے ہتھیاروں کی تفصیلات آئی ایس پی آر کے 12 مئی 2025 کے پریس ریلیز میں دی گئی ہیں۔ پاک مسلح افواج نے پریسائز گائیڈڈ، طویل فاصلے تک مار کرنے والے فتح سیریز کے میزائل—ایف 1 اور ایف 2— کے ساتھ ساتھ جدید گولہ بارود، انتہائی قابل طویل فاصلے تک مار کرنے والے لوئٹرنگ کلر ڈرون اور پریسائز طویل فاصلے تک مار کرنے والی توپ خانے کا استعمال کیا ہے۔ ان ہتھیاروں سے بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جن فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے ان کی فہرست بھی آئی ایس پی آر کے 12 مئی کے پریس ریلیز میں موجود ہے۔

اس قسم کے غیر تصدیق شدہ اور اشتعال انگیز مواد پھیلانا نہ صرف علاقائی استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ سرکاری اداروں کی پیشہ ورانہ ساکھ پر بھی برا اثر ڈالتا ہے۔

Author

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں