خیبر پختونخوا میں سیلاب اور طوفانی موسم کے باعث 8 افراد زخمی، فصلیں تباہ

صوبہ خیبر پختونخوا موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے بعد آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نبرد آزما ہے۔ جمعہ کے روز چترال، خیبر، چارسدہ اور صوابی سمیت مختلف اضلاع میں ہونے والے ژالہ باری اور سیلاب نے فصلوں، مکانات اور انفراسٹرکچر کو نمایاں نقصان پہنچایا۔


ضلع چارسدہ میں کم از کم آٹھ افراد بجلی گرنے سے زخمی ہو گئے۔ ندی اور نالوں میں طغیانی کے باعث آنے والی سیلابی ریلے نے لوئر چترال کو بری طرح متاثر کیا جہاں تین مکانات تباہ ہو گئے اور چترال-پشاور شاہراہ عارضی طور پر بند ہو گئی جس سے مسافر اور گاڑیاں پھنس گئیں۔ قبائلی ضلع خیبر میں طوفان نے فصلوں کو نقصان پہنچایا اور متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے جب کہ صوابی میں تمباکو اور دیگر فصلوں کو  نقصان پہنچا۔

خیبر پختونخوا کے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے دریائے کابل اور اس کی ذیلی ندیوںمیں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی ہے اور ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے متعلقہ افسران کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔

مقامی رضاکار اور ریسکیو ٹیمیں پھنسے ہوئے مسافروں اور مریضوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہیں۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) بھی چترال-پشاور شاہراہ کی بحالی مین مصروف ہے۔

متعلقہ خبریں

مزید پڑھیں